Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا: بھارت اس بار بھی ”چیٹنگ“ سے باز نہ آیا

سوشل میڈیا پر اشوین کی "چیٹنگ" غلط امپائرنگ کے چرچے
شائع 23 اکتوبر 2022 09:20pm
اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

ہائی وولٹیج ٹاکرا ہو اور بھارت دھوکے بازی اور فراڈ نہ کرے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، محمد شامی کی گیند پر شان مسعود کا کیچ پہلے گر چکا تھا لیکن اشوین نے ایسا ظاہر کیا جیسے کیچ پکڑ لیا ہو۔ ان کی اس چال کا بھانڈا تھرڈ امپائر نے پھوڑا۔

سوشل میڈیا پر اشوین کی ”چیٹنگ“ کے چرچے ہورہے ہیں، فاکس اسپورٹس نے بھی اس معاملے پر کلاس لے لی، ادھر آخری اوور میں نواز کی گیند نو بال قرار دینے پر شفاف امپائرنگ پر بھی سوالات اٹھ گئے۔

آسٹریلوی ٹی وی فاکس اسپورٹس نے لکھا، ”یہ کرکٹ نہیں اشوین پاکستان کے خلاف چیٹنگ کرتے پکڑے گئے۔“

سری لنکن صحافی ڈینئل الیگزینڈر نے ٹویٹ کیا، ”اشوین نے جانتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ کیچ پکڑلیا ہے جو کھیل کی اسپرٹ کے منافی ہے۔“

بھارتی صحافی مناک گپتا نے بھی ٹویٹ میں لکھا، ”یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اشوین کو معلوم نہ ہو کہ گیند پہلے ہی گر چکی ہے۔“

یہی نہیں، پاک بھارت میچ کے دوران شفاف امپائرنگ پر بھی انگلیاں اٹھ گئیں۔ نواز کی گیند کو نو بال قرار دینے پر صارفین کافی غصے میں دکھائی دئیے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھی امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دیا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے بھی امپائرنگ پر سوالات اٹھا دئیے۔

بھارت کی جیت پر سوشل میڈیا پر ”چیٹنگ“ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوچکا ہے۔

Pakistan vs India

T20 WORLD CUP 2022

Cheating

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div