Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ایران میں مزار پر دہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق

جنوب وسطی شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار پر حملہ کیا گیا
شائع 27 اکتوبر 2022 08:36am
تصویر: ریڈیو پاکستان
تصویر: ریڈیو پاکستان

ایران میں مزار پر دہشتگردوں کے حملے میں 15زائرین جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ایرانی وزیرداخلہ کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایران کے جنوب وسطی شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار پر حملہ کیا گیا۔

صدرابراہیم رئیسی نے کہا کہ مزار پر حملے کا جواب دیں گے اور ایران کے دشمن دہشتگردی کے ذریعے بدلہ لینا چاہتے ہے۔

واضح رہے ملک میں ایرانی خاتون کی ہلاکت کے بعد مختلف شہروں میں مظاہرے تاحال جاری ہیں۔

Iran

Iran Bomb Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div