Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

ارشد شریف شہید کے کیس کو متنازع ہونے سے بچایا جائے، خط
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2022 06:55pm
ارشد شریف (فوٹو:فائل)
ارشد شریف (فوٹو:فائل)

سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کردی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو لکھے گئے خط میں ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ ارشد شریف شہید کے کیس کو متنازع ہونے سے بچایا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیا پولیس نے 3 سے 4 مرتبہ اپنا موقف تبدیل کیا، وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا، حکومتی کمیشن سے بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یو اے ای پر دباؤ ڈالا جسس پر ارشد کو دبئی چھوڑنا پڑا، جس کے بعد ارشد شریف کو کینیا جانا پڑا۔

صحافی کی والدہ نے خط میں لکھا کہ کینیا میں دوماہ بعد میرے بیٹے کوبے دردی سے شہید کردیا گیا، میرے بیٹے نے 12 مئی کو بذریعہ خط آپکو خطرات اور غداری کے بے بنیاد مقدمات سے آگاہ کیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ ارشد شریف کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے، شہدا کے اہلخانہ کا اور صحافی برادری کا غم انصاف کی فراہمی سے کم ہوگا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں انکوائری کمیشن بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، اگران کی والدہ کمیشن کےعلاوہ کوئی اورطریقہ کارچاہتی ہیں تو ہماری رہنمائی فرمائیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ارشدشریف قتل کیس میں تہہ تک پہنچا جائے، فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی اس وقت کینیا میں موجودہے، انکوائری رپورٹ کمیشن کوپیش کی جائے گی۔

Supreme Court

CJP

judicial commission

arshad sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div