Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کو شکست، انگلینڈ دوسری بار چیمپئن بن گیا

انگلینڈ نے 138رنزکا ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2022 02:58pm
تصویر: ٹوئٹر/ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
تصویر: ٹوئٹر/ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر انگلینڈ دوسری بار چیمپئین بن گیا۔ قومی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

انگلینڈ 2010 میں بھی ٹی 20 ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔

انگلینڈ کی اننگز

بین اسٹوکس نے انگلینڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ کپتان جوز بٹلر نے 17 گیندوں پر 26 رنز اسکور کئے۔

138 رنز کا ہدف دینے بعد اس کے دفاع میں پاکستانی بولرز نے بھرپور بولنگ کی، پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے ایلس ہیلز کو بولڈ کردیا۔

پاکستان کو دوسری کامیابی حارث رؤف نے 32 رنز پر فل سالٹ کو آؤٹ کرکے دلائی۔

سیمی فائنل میں بھارت کو تگنی کا ناچ نچانے والے جوز بٹلر کو بھی حارث رؤف نے ٹھکانے لگایا تو انگلینڈ کا اسکور 45 رنز تھا۔

چوراسی رنز پر شاداب نے ہیری بروک کو آؤٹ کرکے پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔

پاکستان کی اننگز

بیٹنگ کے دوران پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

کپتان بابراعظم 32 اور اوپنر محمد رضوان 15 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بن گئے، جبکہ محمد حارث 8 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پرآؤٹ ہوگئے، افتخاراحمد بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، شاداب خان 20، شان مسعود 38 ، محمد وسیم 4 ، محمد نواز 5 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے بولر سیم کرن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس جورڈن اورعادل رشید نے 2،2 اور بین اسٹوکس نے ایک شکار کیا۔

کھیل سے قبل کپتان بابراعظم کا کہناتھاکہ ہماری ٹیم بہترین پرفارم کررہی ہے، فائنل میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں، ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے، امید ہے تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا 45 واں یعنی ٹرافی کیلئے ایونٹ کا فائنل میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس سے قبل، بابراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ“ہم نے پہلے دو میچ ہارے ہیں، لیکن جس طرح سے ہم نے آخری چار میچوں میں واپسی کی، ہم نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔“

دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلرکا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کی خوشی الگ ہوتی ہے اور ورلڈکپ کا فائنل کھیلنا اعزاز ہے، پاکستان جیسے سخت حریف کے خلاف کل ایک نیا آغاز کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے ایک دن قبل ہفتے کی شب سے ہی میلبرن میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا، آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ : بارش کی صورت میں میچ کا شیڈول جاری

بارش کی صورت میں ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کو 20 میں سے کم از کم ، 10، 10 اوورز کا کھیل کھیلنا لازمی تھا۔پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگرٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اتوارکو مکمل نہ ہوتا تو اس صورت میں اگلے روز پیرکو ریزرو ڈے ہوتا اور دونوں ٹیمیں پھرسے میدان میں اترتیں۔

پیشگوئی کے مطابق اگر پیر کو بھی بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوتا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قراردیا جاتا۔

ICC

MELBOURNE

T20 WORLD CUP 2022

Pakistan vs England