Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

رواں برس ملک میں سائبر کرائم کی کتنی شکایات درج ہوئیں؟

تین سالوں میں 124 افراد کو سزا سنائی گئی، وزارت داخلہ
شائع 12 دسمبر 2022 07:31pm
124 افراد کو سزا سنائی گئی۔ فوٹو — فائل
124 افراد کو سزا سنائی گئی۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سائبر کرائم کےحوالے سے درج ہونے والی شکایات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں 30 ہزار 209 شکایات، 2020 میں 1 لاکھ 18 ہزار 11 شکایات جب کہ گزشتہ سال 1 لاکھ 2 ہزار 772 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 2022 میں سائبر کرائم کی 1 لاکھ 7 ہزار 493 شکایات موصول ہوئیں ہیں، تین سالوں میں تین ہزار 60 ایف آئی آر درج ہوئیں جب کہ 124 افراد کو سزا سنائی گئی۔

اسلام آباد

National Assembly

interior ministry

cyber crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div