Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سونا مزید مہنگا ہو کر آسمان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

فی تولہ سونا یکدم 3900 روپے مہنگا ہوا ہے
شائع 20 دسمبر 2022 06:00pm
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1800 ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1800 ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 900 روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار344 روپے کا اضافے سے 1 لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی مارکیٹ کے مطابق چاندی کا نرخ فی تولہ 30 روپے مہنگا ہوکر 2ہزار 50 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالرز اضافے کے بعد 1 ہزار 808 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div