Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پيشگوئی

مغربى ہوائيں کل سے بالائى اور وسطى علاقوں پر اپنا اثر دیکھائیں گی
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2022 01:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کى پيشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طويل خشک موسم کے بعد سردی کی لہر بلوچستان میں داخل ہوگئی، مغربى ہوائيں کل سے بالائى اور وسطى علاقوں پر اپنا اثر دیکھائیں گی۔

کوئٹہ، ژوب، باران، زيارت، نوکنڈى، دالبندین خضدار، سبى میں بارش کا امکان ہے جبکہ ہرنائى، قلعہ سيف اللہ، چمن، گوادر، قلات، لسبيلہ اور پشين میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دير، سوات ملاکنڈ، کوہستان میں بارش ہوگى جبکہ مرى، گليات، ايبٹ آباد، مانسہرہ ، پشاور، مردان، چارسدہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بھی بادل برسيں گے،لاہور، سيالکوٹ،ملتان اور دیگر علاقوں میں بارش ہوگى،سکھر، لاڑکانہ اور جيکب آباد میں بھی کہيں کہيں ہلکى بارش کى توقع ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق بارش سے دھند کی شدت میں کمى کا امکان ہے،بارش کے باعث درجہ حرارت میں5 سے 7 ڈگرى سینٹی گریڈ تک کمى کاامکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ صوبے کے شمالی اضلاع میں صبح اورشام کےاوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب، گوادر، پنجگور، نوکنڈی اور چاغی میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی07 ڈگری ریکار کیا گیا۔

اس کے علاوہ جیونی میں 14، تربت میں 12، پسنی میں 11، اوڑمارہ میں 09، لسبیلہ اور بارکھان میں 08،08، نوکنڈی میں 06، خصدار اور قلات میں 05،05 جبکہ پنجگورمیں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیاگیا۔

Cold Weather

بلوچستان

quetta

Met Office

Rain

snowfall

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div