Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ: ایم ڈبلیو ایم کے وفد سے گزشتہ روز اچھی ملاقات ہوئی، عمران خان

دونوں جماعتوں کے درمیان تمام غلط فہمیاں دور ہوگئیں، عمران خان کی ٹوئٹ
شائع 07 جنوری 2023 09:13am
ایم ڈبلیو ایم نے حقیقی آزادی کی جدوجہد میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، ٹوئٹ - تصویر: فیس بُک/ فائل
ایم ڈبلیو ایم نے حقیقی آزادی کی جدوجہد میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، ٹوئٹ - تصویر: فیس بُک/ فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیوایم) کے وفد سے گزشتہ روز اچھی ملاقات ہوئی۔

ٹوئٹرپر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تمام غلط فہمیاں دور ہوگئیں، ایم ڈبلیوایم نے حقیقی آزادی کی جدوجہد میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید لکھا کہ ایم ڈبلیوایم نے انہیں یقین دلایا کہ پنجاب اور کے پی میں کوئی مسئلہ ہوا، تو دور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ متحدہ مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

pti

punjab assembly

Government of Punjab

MWM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div