Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آئی جی پنجاب کا صوبے کے تمام اسلحہ خانوں کی صفائی اور انسپکشن یقینی بنانے کا حکم

"ہدایات پر عمل درآمد نظر نہ آیا تو کارروائی میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا"
شائع 11 فروری 2023 10:44am

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان نے صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹس سربراہان کو اپنے اسلحہ خانوں کی صفائی اور انسپکشن یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے اسلحہ خانوں کی انسپکشن رپورٹس 28 فروری تک سینٹرل پولیس آفس طلب کرلیں ساتھ ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں پولیس کے زیراستعمال اسلحہ کی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ جن اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ ہے، اس کی صفائی ستھرائی کے ذمہ دار وہ خود ہونگے اور پولیس کے زیر استعمال اسلحہ کی صفائی کی تفصیلی رپورٹ بھی سینٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یکم مارچ کے بعد میں خود یا میرے منتخب نمائندے صوبے کے کسی بھی ضلع کے فیلڈ وزٹس کرکے سرپرائز انسپکشن کریں گے، اگر کسی جگہ جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد نظر نہ آیا تو متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔

آئی جی پنجاب نے اسلحہ کی صفائی اور انسپکشن کے حوالے سے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی پی اوز اور یونٹ سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا۔

Punjab police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div