Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شیخوپورہ، ڈاکوؤں نے گھرمیں گھس کر محنت کش کی 2 بیٹیوں کا جہیز کا سامان لوٹ لیا

ڈاکو گھر میں موجود چاول، آٹا اور استعمال شدہ کپڑے بھی ہمراہ لے گئے
شائع 19 فروری 2023 02:34pm

شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چنبل میں 20 رکنی ڈکیت گینگ نے شادی والے گھر گھس کر محنت کش کی دو بیٹیوں کے جہیز کا سامان لوٹ لیا۔

رفیق نامی محنت کش کے گھر گزشتہ رات 1 بجے 20 رکنی ڈکیت گینگ دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر کمرے میں قید کر دیا اور چار گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکوؤں نے 10 لاکھ نقدی 7 تولہ طلائی زیوارات سمعیت بیٹیوں کے جہیز کا سامان لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

ڈاکو جاتے ہوئے گھر میں موجود چاول آٹا اور استعمال شدہ کپڑے بھی ہمراہ لے گئے اور اہلخانہ پر تشدد بھی کیا، محنت کش خاندان زندگی کی جمع پونجی لٹ جانے پر شدید پریشانی کا شکار ہے۔

نواحی گاؤں چنبل کے رہائشی رفیق نے بیٹیوں کا جہیز بنایا تھا جن کی چند روز بعد شادی تھی اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر اعلی حکام سے نوٹس لیکر ڈاکوؤں کی گرفتاری اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

Robbery

Punjab police

Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div