Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم عمرہ کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد رُک گئی

طبی امداد ملنے کے بعد عازم نے پھر سےعبادت کا سلسلہ شروع کردیا
شائع 07 مارچ 2023 03:22pm

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

عمرے کی ادائیگی کیلئےآنے والا پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھا کہ اچانک اسکے دل نے دھڑکناچھوڑ دیا۔

پاکستانی عازم کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رکی رہی، اطلاع ملنے پرمدینہ منورہ کے شعبہ صحت کےاہلکاروں نے فوری طور پرمسجد نبوی ﷺ پہنچ کرطبی امداد فراہم کی۔

مسجد نبوی اور مسجد الحرم سے اپ ڈیٹس شیئرکرنے والے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پربتایا گیا کہ مدینہ منورہ کے محکمہ صحت کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے مسجد نبوی میں 10 منٹ سے زائد وقت تک دل کی دھڑکن رکنے کے بعد ایک پاکستانی عمرہ زائرین کی جان بچالی۔

ٹویٹ کے ساتھ شیئرکی جانے والی تصویرمیں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کھڑی ایمبولینس بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

طبی امداد ملنے کے بعد پاکستانی عازم کی سانس بحال ہوگئی اورکچھ دیربعد اس نے پھرسےعبادت کا سلسلہ شروع کردیا۔

Saudi Arabia

Heart Beat

Masjid Al Nabawi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div