Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

برآمدی شعبے کیلئے بجلی 12.13 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری
شائع 11 مارچ 2023 11:08am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے برآمدی شعبے کے لئے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

برآمدی شعبے اور کسانوں کے لئے بجلی پر 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی اور کسانوں کے لئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے بھی کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لئے وفاقی حکومت کو بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے، برآمدی شعبے اور کسانوں کے لئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

اس فیصلے کے تحت برآمدی شعبے کے لئے بجلی کی 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کے رعایتی نرخ پر فراہمی ختم ہوگئی۔

زرعی صارفین کو بجلی 13 روپے کی بجائے 16 روپے 60 پیسے فی یونٹ ملے گی۔

کسان پیکچ کے تحت زرعی صارفین کے لئے بجلی پر 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سسبڈی واپس لی گئی ہے۔

nepra

اسلام آباد

electricity

IMF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div