Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے پر خارج کی
شائع 15 مارچ 2023 11:51am
رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی
رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی، عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے پر خارج کی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست واپس لیتے ہیں، اسپیکر کے کنڈکٹ کے خلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ہاٸی کورٹ رجوع کیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہاٸیکورٹ کا فیصلہ بھی سامنے ہے، ہاٸیکورٹ کے فیصلے میں بھی ارکان کے استعفوں کی منظوری تصدیق سے مشروط کی گٸی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری، فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Supreme Court

CJP

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

PTI MNA

PTI Resignations

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div