Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

فی تولہ سونا 4100 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے پر آگیا
شائع 18 مارچ 2023 06:37pm
عالمی مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر مہنگا۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر مہنگا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 1989 ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا ہے۔

ایوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4100 روپے سے 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 3516 روپے مہنگا ہوکرایک لاکھ 78 ہزار 584 روپے پر پہنچ گیا جب کہ فی تولہ چاندی کا بھاؤ 100 روپے اضافے سے 2250 روپے پر آگیا۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div