Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی انتخابات کیس کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے مشاورت

ملاقات میں ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
شائع 21 اپريل 2023 03:27pm

وزیراعظم شہبازشریف سے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت اور قانونی ماہرین نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، معاون خصوصی ملک احمد خان اور لیگی رہنما شزا فاطمہ شامل تھیں۔

سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی لیگی قیادت و قانونی ماہرین سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ایک ہی دن انتخابات کروانے کے کیس سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی۔

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div