Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

‎‎رواں مالی سال پاکستان کو اب تک کتنا قرضہ ملا، رپورٹ جاری

گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال 5 ارب ڈالر قرض کم لیا گیا، رپورٹ
شائع 21 اپريل 2023 08:09pm

‎‎اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو اب تک کتنا قرضہ ملا، اس حوالے سے ‎اقتصادی امور ڈویژن نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت اس دوران 5 ارب ڈالر قرض کم لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ 9 ماہ میں پاکستان کومجموعی طور پر 7.7اارب ڈالر کا قرضہ ملا، جو گزشتہ مالی سال 22-2021 کے اسی عرصے میں ملنے والے 12ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 22 ارب ڈالر سے زائد قرض حصول کا تخمینہ تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے 4 ارب 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 94 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کیا، عالمی بینک نے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا، آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالرسے زائد کا قرض ملا، سعودی عرب نے پاکستان کو 88 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا، جس میں سے ‎ 78 کروڑ ڈالر سے زائد رقم تیل کی سہولت کے لیے دی گئی، اور 10 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں فراہم کیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی 2022 تا مارچ 2023 تک کمرشل بینکوں سے 90 کروڑ ڈالر کا قرض ملا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے بھی پاکستان کو 61 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ملی۔

Dollar

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div