Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی، لیاری میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

بچے میں علامات منکی پاکس جیسی ہیں، اسپتال ذرائع
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2023 01:14pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے لیاری میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔

لیاری کے رہائشی سات سالہ لڑکے کو این آئی سی ایچ آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچے میں علامات منکی پاکس جیسی ہیں اور ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرلیئے گئے ہیں۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے اور ہمارا کوئی رشتہ دار بیرون ملک سے نہیں آیا۔

ڈائریکٹر این آئی سی ایچ نے کہا کہ حتمی تشخیص ٹیسٹ رپورٹس کے بعد ہی ممکن ہے اور ٹیسٹ سیمپلز اسلام آباد بھیجے جائیں گے رپورٹس 5 سے 7 دن میں موصول ہونگی۔

اس سے قبل قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے پاکستان پہنچنے والے سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں منکی پاکس سے نمٹنے کے لئے کوئی ویکیسین موجود ہی نہیں ہے جس کی قومی ادارہ صحت نے تصدیق کردی ہے۔

karachi

Monkey Pox

Lyri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div