Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

محمد رضوان کون سے نمبر پر بیٹنگ کیلئے بیسٹ ہیں؟

فخراور مچل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، گرین شرٹس کو مبارک ہو، راشد لطیف
شائع 01 مئ 2023 01:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو چوتھی پوزیشن کے لیے ’بیسٹ‘ قرار دیا جانے لگا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اگرچہ دونوں فتوحات میں سنچری میکر فخر زمان کا اہم کردار تھا تاہم محمد رضوان نے بھی پاکستان کی جیت میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔

رضوان نے دونوں مقابلوں میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فنش لائن عبور کرنے میں مدد دی۔

پہلے میچ میں محمد رضوان نے 34 بالز پر 42 رنز اسکور کیے جبکہ دوسرے مقابلے میں بھی اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے 41 گیندوں پر 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

اس شاندار پرفارمنس کے باوجود ون ڈے میں محمد رضوان کو بیٹنگ آرڈر میں چوتھے نمبر کے لیے بہترین قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی محمد رضوان کو ایک نمبر اوپر کھلانے کا مشورہ دیا ہے۔

راشد لطیف نے دوسرے ون ڈے میں ٹیم کی کامیابی کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محمد رضوان چوتھے نمبر کے لیے بہترین بیٹر ہیں۔

اس کے ساتھ راشد لطیف نے یکے بعد دیگر سنچریاں بنانے پر فخر زمان اور کیوی کرکٹر ڈیرل مچل کی بھی تعریف کی اور کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ محمد رضوان کا چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کے دوران ریکارڈ بھی کافی متاثر کن ہے، انہوں نے اس نمبر پر کھیلتے ہوئے 20 اننگز میں 43.64 کی اوسط سے 742 رنز اسکور کیے ہیں، اس دوران 30 سالہ رضوان نے 2 سنچریاں اور 5 ففٹیز اسکور کی ہیں۔

rawalpindi

cricket

Fakhar Zaman

mohammad rizwan

odi series

PAKvsNZ

rashid latif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div