Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

انتشار پھیلانے والے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، آصف زرداری

شہروں میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس اور شرمناک ہے، سابق صدر
شائع 10 مئ 2023 05:11pm

سابق صدر آصف علی زردری کا کہنا ہے کہ شہروں میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس اور شرمناک ہے، انتشار پھیلانے والے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میںہنگامہ آرائی پر رد عمل کا اظہا کرتے ہوئے سابق صدرآصف زردری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس اور شرمناک ہے، میں 14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی کسی جیالے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک اور انتشار پھیلانے والے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عمران خان کو کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا، عمران خان کو بھی ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہئے بلکہ کیسز کا سامنا کرنا چاہئے۔

Asif Ali Zardari

PPP

imran khan arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div