Aaj News

اتوار, اکتوبر 13, 2024  
09 Rabi Al-Akhar 1446  

آئی پی ایل میں انگلش کرکٹر جوز بٹلر پر جرمانہ

بٹلر پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا
شائع 12 مئ 2023 03:37pm
فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16 ویں سیزن کے 56 ویں میچ کے دوران راجستھان رائلز اور انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر پر جرمانہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار قرار دے کر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ جوز بٹلر کے کس عمل کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ میں رن آؤٹ ہونے کے بعد ردعمل کا اظہار کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔

cricket

England

fine

Jos buttler

Indian Premier League

ipl 2023