Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

انسانی ہمدردی کے ناطے شامی سیامی جڑواں بچے علاج کیلئے فوری سعودی عرب منتقل

بچوں کے والدین نے خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا
شائع 24 مئ 2023 02:40pm
شامی سیامی جڑواں بچوں کی جھلک
شامی سیامی جڑواں بچوں کی جھلک

خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر شامی سیامی جُڑواں بچے علاج کے لیے سعودی عرب منتقل کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جُڑواں بچے احسان اور بسام اپنے والدین کے ہمراہ ترکیہ سے فضائی طبی انخلاء کے طیارے کے ذریعے سعودی دارالحکومت ریاض میں نیشنل گارڈ کے شاہ عبداللہ چلڈرن اسپیشلسٹ سینٹر پہنچا دیے گئے ہیں۔

جڑواں بچوں کو ترکیہ سے شاہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ لایا گیا جہاں سے انہیں علاج کے لیے شاہ عبداللہ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

انسانی ہمدردی کے اس اقدام پر بچوں کے والدین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں کے ساتھ شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ جڑواں بچوں کو علاج کے لیے سعودی عرب منتقل کرنے کی ہدایت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی تھی۔

Saudi Arabia

Syria

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div