Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آئی پی ایل: ممبئی انڈینز کا انجینئر شاندار فارمنس پر میچ کا ہیرو بن گیا

آکاش مدھوال نے اپنی ہی ٹیم کے کس کھلاڑی کا ریکارڈ توڑا
شائع 25 مئ 2023 02:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیلنے والے بولر آکاش مدھوال نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف شاندار پرفارمنس دی جس کے بعد ہر جانب ان کے چرچے ہونے لگے۔

گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے ایلیمنیٹر میچ میں ممبئی انڈینز نے فاسٹ بولر آکاش کی تباہ کن بولنگ کے سبب لکھنؤ سپر جائنٹس کو 81 رنز سے شکست اور ایونٹ سے باہر کردیا۔

ممبئی انڈینز کے آکاش مدھوال نے میچ میں 3.3 اوورز میں محض 5 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے ہیرو بن گئے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارتی کرکٹر جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے بہترین بولنگ فگرز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

جسپریت بمراہ نے 2022 میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پچھلے آئی پی ایل سیزن میں آکاش مدھوال کو سوریا کمار یادو کی انجری کے باعث متبادل کھلاڑی کے طور پر ممبئی انڈینز میں شامل کیا گیا تھا لیکن اب وہ روہت شرما کے مرکزی بولر بن گئے ہیں۔

29 سالہ آکاش مدھوال کا تعلق روڑکی کے علاقے دھنیرا سے ہے، وہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے پڑوسی ہیں جنہوں نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

آکاش مدھوال کے والد بھارتی فوج میں تھے جن کی موت 2013 میں ہوگئی تھی۔

cricket

Chennai

ipl 2023

mi vs lsg

mumabi indians

Akash Madhwal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div