Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے پر پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان نے اپنے میچز کیلئے 3 مقامات بھی بتادیے
شائع 08 جون 2023 10:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں پی سی بی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو واضح کردیا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کے دوران بھارتی شہر احمد آباد میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا سوائے فائنل میچ کے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلرڈائس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں تاہم اگر ہمیں کوئی فائنل میچ وہاں کھیلنا پڑے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے آئی سی سی سے کہا کہ اگر قومی ٹیم کو حکومت سے اکتوبر اور نومبر میں شیڈول عالمی ایونٹ کے لیے بھارت جانے کی اجازت مل جاتی ہے تو پھر پاکستان کے میچز کو چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں شیڈول کیا جائے۔

آئی سی سی کے سربراہان نے گزشتہ ہفتے نجم سیٹھی سے لاہور میں ملاقات کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (BCCI) پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں شیڈول کرنا چاہتا ہے، جہاں 1 لاکھ سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

دوسری جانب بھارت کی طرف سے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد اس بات کے امکانات ہیں کہ پاکستان بھی 50 اوور کے فارمیٹ کا میگا ایونٹ کھیلنے کے لیے پڑوسی ملک نہ جائے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔

PCB

ICC

lahore

BCCI

Najam Sethi

ODI World Cup

greg barclay

geoff allardice

world cup 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div