Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

آذربائیجان سے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

باکو سے اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع ہورہی ہیں، مختلف شعبوں میں تجارت بڑھائیں گے، شہباز شریف
شائع 15 جون 2023 03:39pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی بحران کا شکار ہے، آذربائیجان سے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

آذر بائیجان کے صدر سے ملاقات کے بعد باکو میں مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صدر آذربائیجان کے نظریے اور محنت کا قائل ہوں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتے ہیں، دفاعی صلاحیتں بڑھانےکے لیے مشترکا مشقوں میں اضافہ کیا جائے گا، باکو سے اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع ہورہی ہیں جبکہ آذربائیجان کے ساتھ باستمی چاول کی تجارت بڑھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ روس یوکرین تنازعہ کے باعث عالمی سطح پر اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، عالمی مہنگائی کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان توانائی بحران کا شکار ہے اس لئے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بھی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، امید ہے جلد مقبوضہ وادی کے عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہوگی۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر آذر بائیجان نے کہا کہ پاکستان سے باہمی تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ملکوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کےمواقع موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہبازشریف کے ساتھ تعلیم، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان پروازوں میں اضافہ کریں گے۔

PM Shehbaz Sharif

Azerbaijan President

Pakistan Azerbaijan Trade

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div