Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی
شائع 19 جون 2023 10:00pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوگئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1951 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 214 روپے ہوگئی۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div