Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

نصیبو لال نے بے وفائی کا اشتہار ’جیو‘ پر دینے کی دھمکی دے دی

' تو نے مجھ سے بے وفائی کی تو میں جیو میں اشتہار دے دوں گی۔'
شائع 28 جون 2023 02:57pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ترانے ”گروو میرا“ اور کوک اسٹوڈیو میں عابدہ پروین کے ساتھ ”جھوم“ میں اپنی دمدار آواز سے جادو جگانے والی پنجابی گانوں کی لیجنڈری گلوکارہ نصیبو لال نے بے وفائی کا اشتہار ”جیو“ پر دینے کی دھمکی دے دی۔

دراصل پانچ سال قبل نصیبو لال کا ایک گانا ریلیز ہوا، جس میں انہوں نے یہ دھمکی دی۔

پنجابی فلم ”واہ مولا واہ مولا“ کے لیے گایا گیا گانا ”جیو تے اشتہار دیواں گی“ میں انہوں نے ایک بے وفا شخص سے مخاطب ہو کر اس کو خبر دار کیا کہ اگر ان سے بے وفائی کی تو وہ اس معاملے پر چپ نہیں بیٹھیں گی۔

گانے میں نصیبو لال کہتی ہیں، ’میں تجھ سے پیار مانگ رہی ہوں، اس کے بدلے میں بھی تجھے بے انتہا پیار دوں گی، لیکن اگر تو نے مجھ سے بے وفائی کی تو میں جیو میں اشتہار دے دوں گی۔‘

اس گانے کو اب تک 12 لاکھ بار دیکھا سنا جاچکا ہے، جبکہ تقریباً 5 ہزار لوگوں نے اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Naseebo Lal

Geo Te Ishtihar Dewangi

Old Songs

Punjabi Songs

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div