Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

فیصل مسجد کی پارکنگ میں قلفی بیچنے والے کی ضمانت منظور

مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرکے فریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے ہیں
شائع 26 جولائ 2023 01:16pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل مسجد پارکنگ میں قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرکے فریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب بیرسٹرعمر اعجاز گیلانی اور ملزم کی فیملی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بنیادی الزام لگایا گیا کہ بغیر لائسنس کے ریڑھی لگائی گئی،عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ ابھی تک کوئی چارج فریم نہیں ہوا، چالان جمع ہوا ہے۔

درخواست گزار اپنے گھر کو چلانے کے لئے فیصل مسجد کی پارکنگ میں ریڑھی لگاتا ہے، میرے موکل کو مجرم قرار دیا گیا جو کہ انہوں نے مانا کہ میں ریڑھی لگاتا ہوں۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرکے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اپنے چالان میں قلفی کی ریڑھی لگا کر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا تھا۔

اسپیشل مجسٹریٹ نے سی ڈی اے کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے فرمان اللہ کو 3 ماہ قید با مشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے سزا سنائی تھی۔

اسلام آباد

Islamabad High Court

Faisal Masjid