Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پاریش راول کے مداح تین ہٹ کامیڈی فلموں کے سیکوئلز کیلئے تیار رہیں

'بابوبھیا' نے تین متوقع فلموں کی تصدیق کردی
شائع 24 اگست 2023 02:33pm
تصویر: ہندوستانٹائمز
تصویر: ہندوستانٹائمز

**بالی ووڈ کے سینئر اداکار پاریش راول نے اپنی تین ہٹ فلموں کے سیکوئلز کی تصدیق کی ہے۔

جس میں ’ویلکم تھری‘ کی شوٹنگ اکتوبر سے شروع ہورہی ہے، ’ہیرا پھیری تھری‘ اگلے سال شروع ہوگی، جبکہ ’آوارہ پاگل دیوانہ‘ پارٹ ٹو کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔**

بالی ووڈ کے جانے مانے اداکارکئی طرح کے کرداروں میں فلم اسکرین پر دکھائی دے چکے ہیں لیکن کامیڈی کرداروں خصوصاً ہیری پھیری کے ’بابو راؤ‘ کے کردار میں انہیں بیحد بہت پزیرائی ملی ہے۔

حال میں فلم ’ اومائی گاڈ ٹو’ کی کامیانی کے بعد انکی مزید کامیڈی فلموں کے سیکوئلز کی تیاری کی جارہی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکارنے نئی آنے والی فلموں کے حوالے سے بتایا کہ، ’ہیرا پھیری تھری میں بابو راؤ کا کرداردوبارہ کرنا چاہوں گا لیکن چاہتا ہوں کہ اسکی کہانی مختلف ہو اوکچھ نیا کرنے کو ملے‘۔

مزید پڑھیں

فلم ہیرا پھیری 3 میں کون سا اہم کردار نظر نہیں آئے گا؟

پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کا شوق ہے، بھارتی شوز بورنگ ہیں

پاریش راول ’ہیرا پھیری‘، ’ویلکم‘ ، ’چھپ چھپ کے‘ سمیت کئی سپرہٹ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت آج بھی سوشل میڈیا میمز کا سب سے مقبول چہرہ ہیں۔

Bollywood

سلیبریٹی

movie

paresh rawal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div