Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیس 29 اگست کو سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا
اپ ڈیٹ 26 اگست 2023 10:09pm

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

نیب ترامیم کیخلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 اگست کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

نیب ترمیم کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے پر جسٹس منصور نے تحفظات ظاہر کردیئے

نیب ترامیم کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ تشکیل دینے کا مشورہ

گرفتاری غیر قانونی قرار، عمران خان کو سپریم کورٹ کی نگرانی میں رکھنے کا حکم

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے متعلقہ فریقین کو کیس کی سماعت کے حوالے سے نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس سے کیس میں فل کورٹ بنانے کی رائے دی تھی۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

NAB Amendments

CJP Bandial

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

NAB amendment case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div