Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

محکمہ موسمیات نے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
شائع 03 ستمبر 2023 10:19am
فوٹوــ فائل
فوٹوــ فائل

محکمہ موسمیات نے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم اسلام آباد میں تیزہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم چترال، بنیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، خیبر، کوہاٹ، وزیرستان، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: تیز رفتار کار پھسل کر دریائے نیلم میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کا ہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا، جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Rain

rainy weather