Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بلوچستان میں ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

ڈیموں کی تعمیر میں تین سال کی تاخیر ہوئی، آڈٹ رپورٹ
شائع 20 ستمبر 2023 12:53pm
زاوا ڈیم زیارت۔ فوٹو:فائل
زاوا ڈیم زیارت۔ فوٹو:فائل

بلوچستان میں 8 ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بلوچستان حکومت کے اخراجات سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں صوبے میں 8 ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر سے سرکاری خزانے کو 26 کروڑ روپے کا نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نہار کوٹ ڈیم بارکھان، رومرو ڈیم گوادر، کوکار ڈیم لسبیلہ، شاہرگ ڈیم سبی، دبار ڈیم ژوب اور زاوا ڈیم زیارت کی تعمیر میں تین سال کی تاخیر ہوئی، جب کہ دلہے ڈیم مستونگ، میر داد زئی ڈیم موسی خیل، نوان ڈیم پنجگور کی تعمیر میں بھی تاخیر ہوئی۔

آڈٹ رپورٹ کا عکس
آڈٹ رپورٹ کا عکس

ذرائع محکمہ خزانہ نے بتایا کہ ڈیموں کی تعمیر کا کام 2015 میں مکمل ہونا تھا، جو تاخیر کے بعد مقررہ مدت کے بجائے 2018 میں مکمل ہوا۔ منصوبوں کی تاخیر کی بڑی وجوہات میں بدعنوانی اور ناقص منصوبہ بندی شامل ہے۔

بلوچستان

Romero Dam Gwadar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div