Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی، چپ تعزیہ کے مرکزی جلوس میں بڑی تعداد میں عزا داروں کی شرکت

جلوس کے دوران گرین اور اورنج لائن سروس بند رکھی گئی
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2023 12:17am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

شہادت حضرت امام حسین کی یاد میں چپ تعزیہ کے جلوس برآمد ہوئے، نشترپارک سے برآمد ہونے والا جلوس نور باغ مسافرخانہ، موسیٰ لین پہنچا۔

چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ قصرمصعب رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین کے وقت مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جلوسوں کے باعث متبادل روٹس کا اعلان کیا گیا، نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ناظم آباد نمبرسات سے آنے والا ٹریفک لیاقت آباد دس نمبر کو موڑ دیا گیا تھا۔

واٹر پمپ سے کریم آباد فلائی اوور دوپہر ایک بجے ٹریفک کیلئے بند کیا گیا، جبکہ سندھی ہوٹل سے ٹریفک کو یونیورسٹی روڈ کی طرف موڑا گیا۔

دوپہر ایک بجے کے بعد ٹریفک گرومند سے بنوری ٹاؤن سگنل، نیوایم اے جناح روڈ کی طرف موڑدیا گیا تھا، اس دوران گرین اور اورنج لائین سروس بند رکھی گئی۔

پاکستان

karachi

Karachi Police

juloos

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div