Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایران کی جیل میں قید نرگس محمدی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

نرگس محمدی کو خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پرنوبل دیا گیا
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 07:33pm

خواتین کے حقوق پر آواز بلند کرنے پر ایران کی نرگس محمدی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا۔ ناروے کی نوبل کمیٹی کے مطابق 51 سالہ نرگس 2016 سے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں تہران کی جیل میں قید ہیں اور 16سال کی سزا بھگت رہی ہیں۔

سال 2023 کے نوبل انعامات کا اعلان 2 اکتوبر سے شروع ہوا تھا، جس میں آج خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر نوبل دیا گیا۔

خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا نوبل انعام ایران کی نرگس محمدی کو دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی علمبردار نرگس محمدی تہران کی ایون جیل میں اسیر ہیں اور 16 سال کی سزا بھگت رہی ہیں۔

نرگس محمدی متعدد مقدمات سمیت ایرانی حکومت کے خلاف پراپیگنڈا پھیلانے کے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔

سربراہ نوبل کمیٹی بیرٹ ریس اینڈرسن کا کہنا ہے کہ یہ انسانی حقوق اور آزادی کے لیے نرگس محمدی کی جدوجہد کا اعتراف ہے۔

امن کمیٹی کے مطابق نرگس محمدی نے خواتین کے حقوق اور آزادی کی بہت بھاری قیمت چکائی، انہیں 13 مرتبہ گرفتار کیا گیا، 5 مرتبہ مجرم ٹھہرایا گیا اور انہیں مجموعی طور پر 31 برس قید اور 154 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔

ناروے کی کمیٹی نے کہا کہ ایرانی خواتین کے لیے نرگس کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور اسی لیے انہیں خواتین کے حقوق کے لیے 2023 کا امن کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔

Iran

NOBEL PRIZE 2023

Narges Mohammadi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div