Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار احتساب عدالت پیش نہ ہوئے

عدالت نے آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرلئے
شائع 10 اکتوبر 2023 10:24am

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب کررکھا تھا، تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ کے فیصلےکےبعد نیب ریفرنس کی عدالتوں میں واپس ہونے پر احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب کررکھا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، نیب پراسکیوٹر افضل قریشی اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پلیڈر عدالت میں پیش ہوئے۔

شریک ملزمان کے وکلاء نے دوماہ تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی تو نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے مؤقف پیش کیا کہ یہ ریفرنس لاہور ریجن کا بنتا ہے۔

وکیل صفائی قاضی مصباح نے مؤقف دیا کہ یہ ریفرنس اس سے قبل بند ہوگیا تھا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیس احتساب عدالت اسلام آباد میں چلایا جاسکتا ہے یا نہیں، اس پر آئندہ سماعت میں دلائل دیں۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنیکا فیصلہ

عدالت نے کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Ishaq Dar

nab reference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div