Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور جنوبی افریقا میں سے کس کا پلڑا بھاری؟

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقا کیخلاف لازمی فتح درکار
شائع 26 اکتوبر 2023 11:39pm

بھارت میں کھیلے جارہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کل (27 اکتوبر) کو چینی کے میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

چینائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، افغانستان سے شکست نے قومی ٹیم کے ٹاپ فور میں پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچایا ہے تاہم گرین شرٹس کے پاس پروٹیز کو ہرانے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کا یہ آخری موقع ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 3 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے جبکہ پاکستان محض 2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، یہ دونوں جیت سال 2015 اور 2019 میں آئی ہیں۔

میگا ایونٹ میں گرین شرٹس 5 میچز میں سے محض 2 میں کامیابی سمیٹ کر 4 پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں جبکہ مسلسل 3 شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس کے برعکس جنوبی افریقا ٹورنامنٹ کی ٹاپ 4 ٹیموں میں سے ایک ہے جس کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پروٹیز نے سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلادیش جیسی بڑی ٹیموں کو بڑے مارجن سے ہرایا ہے۔

مزید پڑھیں

فٹنس مسائل میں گھری پاکستانی ٹیم سے ایک اور بری خبر آگئی

جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس

آسٹریلیا سے شکست کے بعد ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اب کون سے نمبر پر ہے؟

جنوبی افریقی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

india

cricket

Pakistan Cricket Team

South Africa

Chennai

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

pakistan vs south africa

head to head matches

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div