Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

غیر قانونی طور پر لیبیا سے پاکستان آنے والے 15 مسافر گرفتار

ملزمان نے مذکورہ پاسپورٹس فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرکے ایجنٹ سے حاصل کیے، ایف آئی اے ذرائع
شائع 07 نومبر 2023 11:45am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

یف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پاسپورٹ پر لیبیا سے پاکستان آنے والے 15 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 15 ملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے دوسرے شہریوں کے پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے لیبیا سے پاکستان پہنچے تھے جنہیں ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ لیبیا سے غیر قانونی طریقے سے ملک آنے والے تمام 15 ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونے والا 18 سالہ بھارتی باشندہ گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکورہ پاسپورٹس فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرکے ایجنٹ سے حاصل کیے جب کہ ملزمان کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

FIA

Faisalabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div