Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

لاہور: کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ہزار سے زائد مقدمات درج

کم عمر اور بغیرلائسنس کے گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
شائع 23 نومبر 2023 11:07am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

لاہور میں کم عمر اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف لاہور ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی تعداد تین ہزار689 ہوگئی ہے، جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر دو ہزار 114 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا ہے، بغیر لائسنس پانچ روز میں1231 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔

اس کےعلاوہ بغیرلائسنس کے کار ڈرائیونگ پر931، بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر1210 مقدمات درج کیے ہیں۔

پاکستان

lahore

Punjab police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div