Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

توشہ خانہ و القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع

سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 12:50pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔**

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پہنچے۔

نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے توشہ خانہ 190 ملین پاؤنڈ کیسز میں بشری بی بی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کردی، اور کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں کیسوں میں جزوی دلائل کو آئندہ سماعت پر مکمل دلائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

imran khan

190 million pounds scandal

IMRAN KHAN IN JAIL

Alqadir Trust case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div