Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ہوائی جہاز کے بعد اب چلتی ٹرین میں شادی

ٹرین میں شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی
شائع 01 دسمبر 2023 11:15am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

شادیاں منفرد اور یادگار بنانے کے خواہشمند حسبِ استطاعت راستہ نکال ہی لیتے ہیں، حال ہی میں ایک ارب پتی تاجر کی جانب سے بیٹی کی ہوائی جہاز میں شادی کے لیے350 مہمانوں سمیت بُکنگ کی خبر سامنے آئی تھی۔ اب ایک جوڑے کی چلتی ٹرین میں شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِگردش اس ویڈیو میں جوڑے کو ٹرین میں ورمالا کا تبادلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جب محبت کرنے والے جوڑے نے نئی زندگی کی شروعات کی تو ساتھی مسافر اس منفرد شادی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔

جذباتی دلہن کو دولہا کو گلے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، مبارک باد کے تبادلے کے بعد دُولہا نے دُلہن کے گلے میں منگل سوتر پہنایا اور دیگر نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کسی اور تفصیلات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔

اس غیر معمولی شادی کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تبصرے کیے گئے ہیں۔ جہاں بہت سے لوگوں نے یہ جاننے کے تجسس کا اظہار کیا کہ اس جوڑے نے ٹرین میں شادی کیوں کی، وہیں دوسروں کے پاس کہنے کے لئے دلچسپ باتیں تھیں۔

کئی صارفین نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ایک ایکس صارف نے تبصرہ کیا کہ ’کثیر المقاصد ہندوستانی ریلوے‘۔

ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجٹ کم ہوگا، ورنہ طیارے میں کرتے ’۔

وائرل ویڈیو پر ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا کہ ’شادی نہیں، نوٹنکی ہے‘۔

india

Viral Video

Wedding

Train

lifestyle

Couple

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div