Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سنکدر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی توسط سے گرفتاری چینلج کی
شائع 11 دسمبر 2023 04:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

2 روز قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 9 مئی واقعات میں جب ضمانت ملی تو صوابی کے ڈی سی کی جانب سے تھری ایم پی او کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔

اسد قیصر نے سنکدر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی توسط سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پشاور ہائیکورٹ میں چینلج کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ نے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ڈی سی صوابی کے حکم پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ ایک میں رہائی ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے کیونکہ اسد قیصر کو انتخابی مہم سے دور رکھا جارہا ہے، اس لیے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری معطل کی جائے۔

درخواست میں ڈی پی او اور ڈی سی صوابی، حکومت اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ کا اسد قیصر کو موجودہ درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسد قیصر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل منتقل

اسد قیصر پشاور ہائیکورٹ میں ’محصور‘ رہ کر نکل گئے، گرفتاری کی کوشش پر چیف جسٹس برہم

pti

Asad Qaiser

speaker national assembly

Peshawar High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div