Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بہاولپور: تین گاڑیوں میں تصادم ، ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، 6 جاں بحق، 11 زخمی

نگراں وزیر اعلیٰ کا غفلت کے ذمہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 11:37pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بہاولپور میں کے ایل پی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 11 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے نمائندے نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ کے ایل پی روڈ پر 3 گاڑیوں میں تصادم ہوا۔ جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس، ٹریلر اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں، انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، حادثے کے 11 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس، قانونی کارروائی کا حکم

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے ذمہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Punjab police

Road Accident

rescue 1122

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div