Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

’کام ختم پیسہ ہضم‘ امیتابھ بچن کی پوسٹ نمبر 4858 نے تجسس بڑھا دیا

'کام ختم نہیں ہوا اور پیسہ ہضم نہیں ہوا'
شائع 14 دسمبر 2023 09:27am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن کی ایکس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو سوچنے پر مجبور کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امیتابھ بچن نے نمبرلکھتے ہوئے ہندی زبان میں ایک تجسس بھری پوسٹ کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’4858، کام ختم پیسہ ہضم‘۔ کسی قسم کے سیاق و سباق کا ذکر کے بغیر اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی اداکار کے اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے پُرمزاح تبصرے کیے گئے ہیں۔

ایک صارف نے بھارتی اداکار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’کون سا کام ختم سر‘؟

ایک صارف نے لکھا کہ ’کس نے کھا لیا آپ کا پیسہ‘؟

ایک صارف نے لکھا کہ ’کام ختم نہیں ہوا اور پیسہ ہضم نہیں ہوا‘۔

ایک صارف نے امیتابھ بچن کو نمبر چیک کرنے کا مشورہ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بچن سر ہر کے بی سی کی قسط کے بعد ایسے ہی ہوتے ہیں‘۔

ایک صارف بھارتی اداکار کی بات سے خاصا متفق دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر ایکس پوسٹ میں نمبریا عددی گنتی لکھنا امیتابھ بچن کی عادت ہے، یہ نمبر اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ سابقہ ٹوئٹر اور حالیہ ایکس پر اب تک کتنی پوسٹس کرچکے ہیں۔

امیتابھ بچن آخری بار بیٹے ابھیشیک بچن کی فلم ’گھومر‘ اور وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گنپتھ‘ میں نظر آئے تھے۔

Amitabh Bachan

Bollywood actor

lifestyle

سلیبریٹی

Social media reaction

X Twitter

Indian Celebrity

indian film Actor

Posts

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div