Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

لطیف کھوسہ کے حوالے سے آصف زرداری نے آج نیوز کو انٹرویو میں کیا کہا تھا

سیاست میں جو بھی شخص آپ کو ملے گا وہ سب پیپلز پارٹی کی نرسری سے نکلے ہوئے ہیں، آصف زرداری
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2023 05:35pm
There are candidates of PTI who came out from nursery of PPP: Asif Zardari - #Shorts

چند ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے عمران خان کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، لطیف کھوسہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر پیپلز پارٹی نے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔ جس کے بعد اب لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے چند روز قبل آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں لطیف کھوسہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لطیف کھوسہ ہماری پارٹی میں نہیں ہیں۔

آصف علی زرداری کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس امیدوار صرف وکیل ہی ہیں، وہی دفاع کر رہے ہیں وہی الیکشن بھی لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں جو بھی شخص آپ کو ملے گا وہ سب پیپلز پارٹی کی نرسری سے نکلے ہوئے ہیں، لوگ پارٹیوں میں آتے جاتے رہتے ہیں۔

pti

Asif Ali Zardari

latif khosa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div