Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

کیوی کھلاڑی کے باہر ہونے سے پاکستان کے پاس سیریز میں واپس آنے کا اچھا موقع
شائع 15 جنوری 2024 11:32pm

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

5 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں کین ولیمسن 15 گیندوں پر 26 رنز بنا کر انجری کے باعث ریٹائرڈ ہٹ ہوگئے تھے جبکہ ان کے بعد ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی نے کی تھی۔

اب بتایا جارہا ہے کہ کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے ان کی جگہ ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جوکہ ممکنہ طور پر ڈیون کانوے کی جگہ وکٹ کیپنگ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ کین ولیمسن نے آرام کی غرض سے ڈنیڈن میں تیسرا میچ نہیں کھیلنا تھا،کرائسٹ چرچ میں کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہونا تھی۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا سیریز میں اب کھیلنے کا امکان نہیں ہے، پہلے بھی کین ولیمسن کا یہی گھٹنا زخمی ہوا تھا۔

گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے، کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے، کیویز نے پاکستان کو پہلے میچ میں 46 اور دوسرے میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ کیسا ہے؟

شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف کون سا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 46 رنز سےجیت لیا

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 سترہ جنوری (بدھ) کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز جیت جائے گی۔

New Zealand

پاکستان

Auckland

t20 series

T20I series

Kane williamson

Pakistan vs New Zealand

black caps

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div