Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ٌپنجاب کے 19 سیاستدانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، آئی جی

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت سیکیورٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں انکشاف
شائع 17 جنوری 2024 01:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں19سیاست دانوں کوسیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت سیکیورٹی سےمتعلق اہم اجلاس ختم ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں 19سیاست دانوں کوسیکیورٹی تھریٹس ہیں تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان کا نام نہیں بتایا جاسکتا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق صوبے میں 92 ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے امن و امان کے حالات سازگار ہیں۔

آئی جی نےمزید بتایا کہ الیکشن کے لیے پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار مامور کیے گئے ہیں۔

Punjab police

IG Punjab

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div