Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

یہ غذائیں دل کے دورے کے خطرات بہت حد تک کم کرسکتی ہیں

دل کی صحت سب کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے، طبی ماہرین
شائع 20 جنوری 2024 03:17pm
تصویر: این ڈی ٹی وی
تصویر: این ڈی ٹی وی

آج کل نہ صرف بڑی عمر کے افراد بلکہ نوجوانوں میں بھی امراض قلب کی شرح میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

دل کی صحت ہر ایک کے لیے اولین ترجیح ہونی چاہئے کیونکہ یہ مجموعی طور پر انسانی جسم کو چلاتا ہے۔

دل کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے دورہ پڑنے امکانات کو واضح طور پر کم کیا جاسکتا ہے۔ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اپنی غذا کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔

دل کی بیماریوں کو دوررکھنے کے لئے ذیل میں موجود غذاؤں کا لازمی استعمال کریں۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپورغذاؤں کا استعمال

دل کی صحت کیلئے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپورغذاؤں کا استعمال ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ غذائیں ٹرائی گلیسرائڈز کو کم کرنے اور جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

اومیگا تھری سے بھرپور غذائیں جیسے مچھلی، اخروٹ اور السی کے بیج بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے اور جسم میں خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

خالص گندم سے بنی غذا

خالص گندم سے بنی غذاؤں میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھتے ہوئے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرکے دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔

پھل اور سبزیوں کا استعمال

پھل اور سبزیاں وٹامن اے، سی اور ای کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزاء دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

سیچوریٹڈ فیٹس کا کم استعمال

گوشت میں سیچوریٹڈ فیٹس زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہوئے شریانوں کو بند کرسکتا ہے۔

سیچوریٹڈ چرفیٹس کی مقدار کو کم کرنے کیلئے بغیر چربی والا گوشت استعمال کریں، گوشت کو گھی اور سرسوں کے تیل میں پکائیں۔

ڈیری مصنوعات کا متوازن استعمال

دودھ اور اس بنی ساری ہی مصنوعات کو صحت مند سمجھا جاتا ہے، لیکن جب ان میں موجود چکنائی زیادہ مقدار میں استعمال کی جاتی ہے تو یہ بھی کولیسٹرول کی خراب سطح کا سبب بن سکتی ہے۔

دودھ کی مصنوعات جیسے پنیر اور آئس کریم میں سیچوریٹڈ فیٹس زیادہ ہوتے ہیںم جو دل کے دورے کا سبب بن سکتے ہیں۔

صحت

Heart Attack

Heart disease

lifestyle

healthy lifestyle

DAILY ROUTINE

Foods

Omega 3 fatty Acids

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div