Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جے یوآئی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو فضل الرحمان کے سامنے تھپڑ دے مارا

مولانا فضل الرحمٰن کے عقب میں کھڑے جنرل سیکریٹری تھپڑ سے بچ نکلے
شائع 05 فروری 2024 02:00pm

جمعیت علمائے اسلام ف کے انتخابی جلسے کے دوران ضلعی امیر نے پارٹی جنرل سیکریٹری کو تھپڑ جڑ دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ جے یو آئی ایف کا کرک میں جلسہ منعقد تھا، اس انتخابی جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن مہمان خصوصی تھے۔

جوں ہی مولانا فضل الرحمٰن خطاب کی غرض سے اسٹیج پر آئے اور ضلعی امیر نے پہلے تو مولانا تو پھولوں کا ہار پہنایا اور ساتھ ہی گلے بھی لگ گئے۔

اسی دوران گلے لگتے ہی ضلعی امیر نے مولانا فضل الرحمٰن کے عقب میں کھڑے جنرل سیکریٹری کے منہ تھپڑ رسید کر دیا، اگرچہ تھپڑ رسید کرنے میں وہ ناکام رہے، تاہم اس کے باوجود وہ سب کی توجہ خوب حاصل کر گئے۔

اس پوری صورتحال کو خود مولانا نے بھی محسوس کیا مگر اسے نظر انداز کر دیا، جبکہ موقع پر موجود کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div