Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 9 کی رنگا رنگ تقریب ، پہلا ٹاکرا یونائیٹڈ اور قلندرز کا ہوا

گلوکار علی ظفر، نتاشا بیگ، آئمہ بیگ، عارف لوہار، لیو ٹوئنز اور نوری نے پرفارم کیا
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 12:03am

دنیائے کرکٹ کا بڑا ایونٹ پاکستان سُپر لیگ کا نواں ایڈیشن شروع ہوگیا، جس کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستان سُپر لیگ 9 کا پہلا میچ آج 17 فروری کے روز لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی کپتانی شاداب خان نے کی جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی نے کی۔

ایونٹ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز شام ساڑھے چھ بجے ہوا، جس میں مشہور گلوکار علی ظفر، نتاشا بیگ، آئمہ بیگ، عارف لوہار، لیو ٹوئنز اور نوری نے پرفارم کیا۔ جبکہ تقریب میں آتش بازی اور لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

اس حوالے سے گلوکارہ نتاشا بیگ کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کی گرینڈ تقریب میں لائیو پرفارمنس کرنے قدافی اسٹیڈئیم جاؤں گی۔

تقریب سے قبل مشہور میوزک کمپوزر لیو ٹوئنز بھی ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ پرفارم کرنے جا رہے ہیں، اس حوالے سے دونوں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔

جبکہ مشہور گلوکار عارف لوہار کی جانب سے بھی مداحوں اور شائقین کرکٹ کو افتتاحی تقریب میں شرکت سے متعلق پیغام دیا تھا۔

پی ایس ایل کی رنگا رنگ تقریب قدافی اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی، تقریب سے پہلے اس حوالے سے صارف نے ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی تیاریاں دیکھی گئیں۔

inauguration ceremony

psl 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div