Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

’مشکوک شخص دھماکہ کرنے کیلئے شہر میں پھر رہا ہے‘

پولیس نے فوری ایکشن لے لیا
شائع 21 فروری 2024 05:08pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

جہانیاں میں پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

شہری کو بم دھماکے کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑگیا۔ شہری عبدالرزاق نے پولیس کو کال کرکے اطلاع دی کہ ’ایک مشکوک شخص دھماکہ کرنے کیلئے شہر میں پھر رہا ہے‘۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن شہری عبدالرزاق دی گئی اطلاع کو ثابت نہ کرسکا۔

پولیس نے جھوٹی خبر دینے پر شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹی اطلاع دینا جرم ہے واقعے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Punjab police

Crime

Punjab Police 15

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div