Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دُبئی روانہ

محسن نقوی اجلاس میں آئی سی سی کوچیمپئنزٹرافی کی تیاریوں پربریفنگ دیں گے۔
شائع 14 مارچ 2024 10:33am

چیئرمین پا کستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔

آئی سی سی کاجلاس میں ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

محسن نقوی اجلاس میں آئی سی سی کوچیمپئنزٹرافی کی تیاریوں پربریفنگ دیں گے۔

آئی سی سی کی 3روزہ میٹنگر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے معاملات پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میٹنگز میں آئندہ سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بھی زیرِغور آئیں گے۔

PCB

ICC

mohsin naqvi

t20 world cup 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div